بھٹکل:8/ جولائی(ایس او نیوز(گوا سے منگلور و تک چلنے والی متسیاگندھا ایکپسرس ریل میں غیر قانونی طورپر سپلائی کی جارہی گوا شراب کو بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے چھاپہ مار کر ضبط کرلیا، یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا ہے۔
750ملی لیٹر پیمانے کی 160بوتلیں اور 180ملی لیٹر کی 105شراب کی بوتلیں ایک تھیلے میں بھر کر سپلائی کئےجانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ضبط شدہ شراب کی اندازاً قیمت 25000روپئے لگائی گئی ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولس نے جال بچھایا ہے ۔ کاروار ضلع ریلوے محافظ دستہ کے معاون محافظ کمشنر پروین کمار، اُڈپی ریلوے کے سرکل انسپکٹر شیورام راتھوڑ کی رہنمائی میں کاروار، بھٹکل اور اُڈپی پولس عملہ پروین ، اجیش، وینو اور پرمود کارروائی میں شریک تھے۔